11 مئی 2014 - 10:11
کار ڈرائیونگ کے جرم میں سعودی خاتون کو 8 ماہ قید اور 150 کوڑوں کی سزا

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک عدالت نے سعودی عرب کی خاتون کو کار چلانے کے جرم میں 8 ماہ قید اور 150 کوڑوں کی سزا سنائي ہے۔

ابنا: سعودی سائٹ القطیف الاخباریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک عدالت نے سعودی عرب کی خاتون کو کار چلانے کے جرم میں 8 ماہ قید اور 150 کوڑوں کی سزا سنائي ہے۔ سعودی عرب میں عورتوں کے لئے کار چلانا ممنوع اور جرم ہے  سعودی عرب کے شہری ابتدائی شہری آزادی کے حقوق سے محروم ہیں۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی متضاد اور دوگانہ پالیسی کی وجہ سے امریکہ نواز عرب ممالک میں انسانی حقوق کو آزادانہ طور پر پامال کیا جاتا ہے۔

.......

/169